دعوتِ اسلامی کےشعبہ رابطہ برائےشخصیات للبنات کےتحت 31 جولائی 2021ء کو پاکستان بھر کےمختلف مقامات پر( Skill Development Session ) کا انعقاد ہواجس میں پاکستان تا علاقہ سطح تک کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

نگرانِ شوریٰ مولانا عمران عطاری سلمہ الباری نے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کی بذریعہ آڈیو لنک تربیتی کی اورانہیں شخصیات سے ملاقات کا طریقہ، آپس میں رابطہ مضبوط رکھنے اور شعبہ رابطہ کےدینی کاموں کو کرنے کے اصول وضوابط بتائے۔ اختتام پر ذمہ داراسلامی بہنوں کےدرمیان کُتب و رسائل تقسیم کئےگئے۔