10 رجب المرجب, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ
برائے شخصیات للبنات کے تحت 8 اگست 2021ء کو ملتان ریجن مظفرگڑھ کابینہ
میں اہل ثروت شخصیت کے گھر دینی حلقے کا انعقاد ہوا جس میں پاکستان اور ریجن سطح کی اسلامی بہنوں نے بھی شرکت کی۔
ریجن سطح کی ذمہ
دار اسلامی بہن نے سنتوں بھر ا بیان کیا اور دعوت اسلامی کےشعبہ جات کےبارے میں
بتاتےہوئےانہیں دینی کاموں میں حصہ لینےکی ترغیب دلائی نیز اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار رسالہ پڑھنے اور آن
لائن رسالہ جمع کروانے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار
کیا۔آخر میں انہیں مکتبۃ المدینہ کی
مطبوعہ کتب و رسائل تقسیم پیش کئے گئے۔