دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت کراچی ساؤتھ زون 2 گلشن اقبال کابینہ ڈویژن بہادر آباد میں  مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ و ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔

ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنو ں کو دینی کام کرنےکےحوالے سے نکات بتاتےہوئے ماہانہ کارکردگی پر کلام کیااور شعبہ کے دیگر دینی کام کرنےکےحوالے سے اسلامی بہنوں کو نکات سمجھائے۔

٭دوسری جانب کراچی ساؤتھ زون 1 لیاری کابینہ ڈویژن جمعہ بلوچ میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت علاقائی دورہ کاسلسلہ ہوا جس میں کابینہ مشاورت ذمہ داراسلامی بہن نے ڈویژن اور علاقائی مشاورت کی اسلامی بہنوں کے ہمراہ سابقہ کونسلر خاتون سے ملاقات کی۔ انہیں دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات کےبارے میں بتاتےہوئے رسالہ نیک اعمال کے پر عمل کرنے کا ذہن دیااور انہیں تحفے میں نیک اعمال کا رسالہ بھی دیا جس پر انہوں نے نیک اعمال کے رسالہ پر عمل کرنے کی اچھی نیت کااظہارکیا ۔