10 رجب المرجب, 1446 ہجری
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت 4 اکتوبر 2021ء کولیاقت آباد کابینہ ڈویژن دستگیر کراچی میں
ڈاکٹر فیصل کی ہمشیرہ کے یہاں مدنی حلقے کاانعقاد ہوا جس میں کم و بیش 60 اہل ثروت مخیر اور ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت
کی۔
کابینہ
ذمہ دار اسلامی بہن نے’’ شان اعلیٰ حضرت ‘‘ کےموضوع پر بیان کیااور عشق
رسول ﷺ بڑھانے کے لئےاس ماہ میں ہونےوالی
محافل نعت میں شرکت کرنےاوراپنے گھروں میں
محفل میلاد سجانے کا ذہن دیا ۔اس کےعلاوہ علاقائی دورہ کرنے کی
ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی
اچھی نیتیں کیں۔آخر میں رسائل بھی تقسیم کئے
گئے۔