10 رجب المرجب, 1446 ہجری
دعوت
اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت گزشتہ دنوں ملتان
زون میں علاقائی دورےکاسلسلہ ہوا جس میں پاکستان
سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے ملتان زون کی نیو ملتان کابینہ میں طاہر جمال
ایڈوکیٹ، حمید شیخ (فیکٹری
آنر) ، عامر صاحب اہل
ثروت کے گھر کی خواتین سے ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی کی دینی وفلاحی خدمت سے
آگاہی دیتےہوئے آن لائن کورسز میں داخلہ لینےکی ترغیب دلائی۔اس کے علاوہ
انہیں دینی کاموں میں تعاون کرنے کا ذہن
دیا اور دعوت اسلامی کی فرض علوم پر مشتمل ایپ بھی انسٹال کروائی جس پر انہوں نے
اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔