دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے زیر اہتمام 15 اکتوبر 2021ء   کولیاقت آباد کابینہ ڈویژن دستگیر میں اہل ثروت اسلامی بہن کے یہاں محفل میلاد ہوا جس میں کم وبیش 112 اہل ثروت مخیر اور ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرابیان کیا۔ دوران بیان ذمہ دار اسلامی بہن نے آقا علیہ الصلوة و السلام کا ذکر خیر کرتے ہوئے محفل میں شریک اسلامی بہنوں کو دینی کام کرنےاور ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنےکاذہن دیا نیز مدنی چینل دیکھنے، اپنے گھروں میں محفل میلاد منعقد کرنے اور ٹیلی تھون میں حصہ لینے کی اچھی اچھی نیتیں کروائیں۔آخر میں تقسیم رسائل کئے گئے۔

٭دوسری جانب شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے زیر اہتمام لیاقت آباد کابینہ ڈویژن دستگیر میں ہی 12 اکتوبر 2021ء کواہل ثروت اسلامی بہن کے یہاں محفل میلاد منعقد ہوا۔اس موقع پر ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہن نے بیان کیاجبکہ ساؤتھ افریقہ و بنگلا ریجن کی ذمہ دار اسلامی بہن نے دعا کروائی جس میں کم وبیش 40 اہل ثروت مخیر، ذمہ دار اور مشہور نعت خواں طاھر قادری کی والدہ اور دیگر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔