10 رجب المرجب, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے زیر
اہتمام لیاقت آباد کابینہ ڈویژن شرف آباد
میں 9 اکتوبر 2021ء کوایک اہل ثروت اسلامی
بہن کے گھر محفل میلاد کاانعقادکیاگیا جس میں کابینہ سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے بیان
میں محبتِ رسول ﷺ کو بڑھانے اور علم دین حاصل کرنے کے لئے جامعۃ المدینہ گرلز سے
شریعت کورس کرنے،شارٹ کورسز کرنے کی ترغیب
دلائی۔
علاوہ ازیں انہیں ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی
دعوت دی اور دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینےکا ذہن دیا۔آخر میں اسلامی
بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں اور دوبارہ محفلِ نعت اور شمائل مصطفی کورس منعقد
کرنے کی خواہش کااظہارکیا۔