10 رجب المرجب, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے
تحت 11 اکتوبر 2021ء کو لیاقت آباد کابینہ،
ڈویژن سپر مارکیٹ میں ایک شخصیت کے گھر شمائل مصطفیٰﷺ کورس ہوا جس میں کابینہ و ڈویژن ذمہ دار سمیت 55 ا اسلامی بہنوں
نے شرکت کی۔
معلمہ
جامعۃ المدینہ گرلز نے’’ حسن و جمالِ
مصطفیٰ ﷺ ‘‘ کےموضوع پربیان کیا۔ بیان میں عشق رسول ﷺمیں زندگی گزارنے کا طریقہ
بتاتے ہوئے اسلامی بہنوں کو ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے، مدنی چینل دیکھنے
اوردینی کاموں کو کرنےکاذہن دیا نیز ٹیلی تھون میں حصہ لینے، اپنے گھروں میں محفل
میلاد منعقد کرنے اور سبز پرچم لگانے کا ذہن دیا۔آخر میں تقسیم رسائل بھی کئے گئے۔