10 رجب المرجب, 1446 ہجری
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت گزشتہ دنوں لیاقت آباد حسین آباد کابینہ میں سہہ ماہی مدنی مشورہ منعقد ہواجس میں کابینہ تا علاقائی سطح تک
کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
زون
ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کومحافلِ نعت کے حوالےسے مدنی پھول دیئےاورشخصیات
اجتماعات منعقد کرنے،اداروں میں درس و
کورسز کروانےکےحوالےسےنکات بتائے نیزنیک اعمال کے رسائل اور ہفتہ وار رسائل شخصیات میں پڑھوا کر کارکردگی کی انٹری کرنےکا ذہن
دیا۔