دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت 3 نومبر 2021ء  کو گوجرانوالہ کابینہ سٹی ہاؤسنگ سوسائٹی میں نئے مقام پر ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا آغاز ہواجس میں کم و بیش 55 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

ا س موقع پر زون ذمہ دار اسلامی بہن نے’’شان مصطفیٰ ﷺ‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماع پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو آئندہ بھی اجتماع پاک میں آنے اور مدنی مذاکرہ دیکھنے کی دعوت پیش کیں۔ آخر میں عطیات مہم ٹیلی تھون کے حوالے سے اسلامی بہنوں کو آگاہی دی جس کے نتیجے میں ٹیلی تھون کے لئے عطیات بھی موصول ہوئے اور مزید 7 یونٹ دینے کی نیتیں موصول ہوئیں۔

٭اسی طرح دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات تحت 3 نومبر2021ء کو ڈویژن ماڈل ٹاؤن میں شخصیات اجتماع کا اہتمام کیا گیا جس میں تقریباً 50 شخصیات اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو ٹیلی تھون میں حصہ لینے کے حوالے سے ذہن دیا جس پر شخصیات اسلامی بہنوں نے ٹیلی تھون کے لیے 5 یونٹ دینے کی نیتیں پیش کیں اور آخر میں تقسیم رسائل بھی ہوئیں۔

٭دوسری جانب شعبہ رابطہ برائے شخصیات کی جانب سے 4 نومبر2021ء کو ڈویژن واپڈا ٹاؤن فیز-2 میں محفل ِنعت کا انعقاد ہوا جس میں ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے’’ حسن و جمال مصطفیٰ ﷺ‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور محفلِ نعت میں شریک اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کا ذہن دیا نیز مدنی مذاکرہ دیکھنے کی بھی نیت کروائی جس پر شخصیات اسلامی بہنوں نے اجتماع پاک میں شرکت اور مدنی مذاکرہ دیکھنے کی نیتیں پیش کیں۔