10 رجب المرجب, 1446 ہجری
دعوت
اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت 11اکتوبر 2021ء کو حیدرآباد زون کی بدین
اطراف کابینہ کے ایک گاؤں بھٹورو میں ایک وڈیرے کے گھر پر محفل میلاد کا انعقاد
کیا گیا جس میں گھر کی خواتین سمیت دیگر مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
کابینہ
ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شریک اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی دینی
و فلاحی خدمات کےحوالے سے بتاتے ہوئے گاؤں
میں ہفتہ وار سنتوں بھرےاجتماع رکھوانے کا
ذہن دیا جس پر ایک اسلامی بہن نے اپنے گھر پر سنتوں بھرااجتماع رکھوانے کی خواہش کا اظہا ر کیا۔ آخر میں رسائل بھی
تقسیم کئے گئے۔