دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت 8 نومبر 2021ء کو پاکستان  ریجن ذمہ داراسلامی بہنوں کا بذریعہ کال ماہانہ مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں عالمی سطح، پاکستان سطح اور ریجن سطح شعبہ ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں شعبہ پر تقرری مکمل کرنے اور غیر فعال ذمہ داراسلامی بہنوں کو فعال بنانے کا ذہن دیا نیز ماہانہ کارکردگی کے مسائل و تجاویز پر کلام ہوا۔ ذمہ داراسلامی بہنوں کو علاقہ سطح تک کے دینی کاموں کو مضبوط کرنے کے حوالے سے نکات بتائے جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

٭اسی طرح دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت 8 نومبر 2021ء کو ملتان زون میں پاکستان سطح شعبہ رابطہ برائے شخصیات ذمہ دار اسلامی بہن نے سیاسی پارٹی کی ڈسٹرکٹ سیکٹری سے ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات کے بارے میں بتاتے ہوئے prayers time app کاتعارف کروایا اور انہیں مدنی چینل دیکھنے کی ترغیب دلائی۔