10 رجب المرجب, 1446 ہجری
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے
زیرِ اہتمام بلدیہ ٹاؤن کابینہ ڈویژن مہاجر کیمپ کے علاقہ ترک کالونی کے 2 سلائی
سینٹر اور 1 پالر میں محافلِ میلاد کا انعقاد کیا گیاجن میں 27 اسلامی بہنوں نے
شرکت کی ۔
محافلِ
میلاد میں علاقہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہنوں نے ’’حسن جمال مصطفیٰ ﷺ ‘‘کے موضوع پر
بیانات کئے۔ آخر میں نیکی کی دعوت دیتے
ہوئے اسلامی بہنوں کو دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینےاور شارٹ کورسز کے تحت
ہونےوالے کورسز کرنےکا ذہن دیا۔ چند
اسلامی بہنوں نے شارٹ کورس کرنے اور چند اسلامی بہنوں نے ہفتہ وار سنتوں بھرے
اجتماع میں شرکت کرنے کی نیتیں پیش کئیں۔