10 رجب المرجب, 1446 ہجری
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات(اسلامی بہنیں) کے
تحت حیدرآباد کابینہ میں مدنی دورہ کا
سلسلہ ہوا ۔ علاقائی دورہ میں مبلغات دعوت
اسلامی نے کچھ اہل ثروت و سلائی سینٹرز کی خواتین سے ملاقاتیں کیں جس میں انہیں ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور شارٹ
کورسز کرنے کا ذہن دیتے ہوئے سلسلہ عالیہ
قادریہ عطاریہ میں بیعت کا ذہن دیا ۔
اس کے
علاوہ راہِ خدا میں خرچ کے فضائل بتاتے
ہوئے دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے ٹیلی
تھون کا تعارف کروایا جس پر بعض شخصیات نے ڈونیشن فوراً جمع کروائے اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں آنے کی
نیت کا اظہارکیا۔