دعوتِ
اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت 15 مئی 2022ء بروز اتوار میٹروپولیٹن ملتان میں تربیتی میٹنگ
ہوئی جس میں شعبہ رابطہ پاک ، صوبہ، ڈویژن، میٹروپولیٹن اور ڈسٹرکٹ کی کم و بیش 35 ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ذمہ
داراسلامی بہنوں کے درمیان Cash Your
Ability (اپنی
صلاحیت کو کیش کریں ) کے نام سے لرننگ سیشن کا اہتمام کیا گیا اور ذمہ
داران کی تربیت کے لئے دعوت اسلامی کی Presentation
پیش کی گئی جس میں Target
Audience اور منسلک شخصیات کا ڈیٹا تیار کرنے، اپنے
گولز سیٹ کرنے، دینی کاموں کی مکمل پلیننگ کرنے، اپنے وسائل میں رہتے ہوئے ذمہ
داران کی بھر پور صلاحیتوں کو استعمال کرنے، شعبہ رابطہ کی ریکوائرمنٹ کے مطابق ایک
مضبوط ٹیم تیار کرنے نیز ان کی تربیت اور
ان سے دینی کام لینے پر تربیت دی گئی۔
مزید صوبہ
سطح پر کم وبیش 18 تا 22 سال کی well educated اسلامی بہنوں کو شعبہ رابطہ
کے اسپیشل کام کرنے کے لئے ایک گروپ تیار کرنے کے حوالے سے باہم مشاورت سے مدنی پھول طے کئے ۔
بعدازاں
اس میٹنگ میں عالمی سطح شعبہ ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں
بھرا بیان کیا اور اسلامی بہنوں کی طرف سے
کئے جانے والے سوالات کے جوابات دیئے ۔
میٹنگ میں دیئے گئے اہداف:۔
شعبہ
رابطہ ذمہ داران کو پروفیشنل انداز میں دینی کام بڑھانے کا ذہن دیا گیا۔ اپنا نعم بدل تیار کرنے، تقرری اور ماہانہ کارکردگی
فارم پر اہداف دیئے گئے۔ ون پیج رپورٹ تیار
کرنے اور بروقت جمع کروانے کی ترغیب دلائی گئی۔ ہائی پروفائل شخصیات کے درمیان
دینی کام کرنے کا ہدف دیا گیا ۔ اختتام میں
تمام ذمہ داران کو امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ کی طرف سے آئی ہوئی کتب تحفہ میں دیں اس کے علاوہ تسبیحات بھی تحفے میں دیں گئیں۔