دعوت
اسلامی کی مجلس تاجران برائے گوشت کے تحت
2نومبر 2019ء کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں دو دن کا سنتوں بھرا اجتماع شروع ہورہا ہے جس میں شرکت کرنے کے لئے شاہ پور سلاٹر ہاوس، ٹولنٹن
چکن مارکیٹ ضلع شیخوپورہ فاروق آباد، ضلع قصور سلاٹر ہاوس، گوجرانوالہ، رائیونڈ
اور کاہنہ نو لاہور سے مٹن، بیف، چکن اورمویشی منڈی کے شعبے سے تعلق رکھنے والے41 اسلامی بھائی بذریعہ ٹرین عالمی مدنی مرکز
فیضانِ مدینہ کراچی کی جانب روانہ ہوگئے ہیں۔ (رپورٹ: محمد
مظفر عطاری، مجلس تاجران برائےگوشت)
دعوتِ اسلامی کی مجلس تاجران برائے گوشت کے تحت27اکتوبر2019ءکورنگی
6نمبر کراچی میں مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں شخصیات سمیت گوشت کے کام سے
وابستہ اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔نگران کابینہ نے”حسد کی مذمت “کے موضوع پر سنتوں
بھرا بیان کیا اور شرکا کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے مجلس تاجران برائے گوشت کے
تحت4،5نومبر2019ء کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ہونے والےدو دن کے
سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی بھرپور ترغیب دلائی۔ (رپورٹ،شہزاد احمد عطاری،ریجن ذمہ دار مجلس تاجران
برائے گوشت کراچی)
دعوتِ اسلامی کی مجلس تاجران برائے گوشت کے تحت27اکتوبر2019ء
کو ذمہ داران نے ریجن ذمہ دار کے ہمراہ بلدیہ کابینہ کی مختلف گوشت مارکیٹ کا مدنی
دورہ کیا اور گوشت کے کام سے وابستہ اسلامی بھائیوں نیکی کی دعوت پیش کی نیز مجلس
تاجران برائے گوشت کے تحت4،5نومبر2019ء کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں
ہونے والےدو دن کے سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی بھرپور ترغیب دلائی۔ (رپورٹ،شہزاد احمد عطاری،ریجن ذمہ دار مجلس
تاجران برائے گوشت کراچی)
دعوت اسلامی کی مجلس تاجران برائے
گوشت کے تحت 25اکتوبر2019ء کو لانڈھی کابینہ کراچی میں عرسِ اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ علیہ کے سلسلے میں اجتماعِ پاک کا انعقاد کیا گیا جس
میں مویشی منڈی ،سلاٹر ہاؤس اورگوشت کا کام کرنے والے اسلامی بھائیوں سمیت دیگر
عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔ رکن شوریٰ حاجی محمد اطہر عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اورشرکا کو مجلس تاجران برائے گوشت کے تحت4،5نومبر2019ء کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ہونے والےدو دن کے سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی بھرپور ترغیب دلائی۔(رپورٹ،شہزاد احمد عطاری،ریجن
ذمہ دار مجلس تاجران برائے گوشت کراچی)
دعوتِ اسلامی کی مجلس تاجران برائے گوشت کے تحت
21اکتوبر2019ء کو ذمہ داران نے ریجن ذمہ
دار کے ہمراہ سلاٹرہاؤس (مَذبح
خانہ)، چمڑا منڈی، بیف، چکن اور سری پائے کا کام کرنے والے اسلامی بھائیوں کو نیکی کی دعوت
پیش کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کا تعارف پیش
کیا نیز 4 اور 5 نومبر2019ء کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ہونے والے
دو دن کے سنّتوں بھرے اجتماع کی دعوت پیش کی۔(رپورٹ،محمد افضل عطاری،مجلس تاجران برائے گوشت )
دعوتِ اسلامی کی مجلس تاجران برائے گوشت کے تحت18اکتوبر2019ء کو کراچی کے کورنگی نمبر 6
مارکیٹ کی اکبری مسجد میں مدنی حلقے کاسلسلہ ہوا جس میں مویشی منڈی ،سلاٹر ہاؤس اور گوشت فروش
افراد نے شرکت کی۔ نگرانِ کابینہ مجلس تاجران برائے گوشت نے حسد کے موضوع سنتوں
بھرا بیان کیا اور شرکا کو دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں
سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے 4 اور 5 نومبر2019ء کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ
مدینہ کراچی میں ہونے والے دو دن کے سنّتوں
بھرے اجتماع کی دعوت پیش کی۔ (رپورٹ، شہزاد احمد عطاری،
مجلس تاجران برائے گوشت کراچی ریجن ذمہ دار)
دعوتِ اسلامی کی
مجلس تاجران برائے گوشت کے تحت 11اکتوبر
2019ءکوکراچی کے علاقے ملیرکی لیاقت گوشت مارکیٹ میں علاقائی دورہ ہوا۔علاقائی دورہ کے بعد لیاقت مارکیٹ کی جامع مسجد مدینہ میں ماہانہ گیارہویں
شریف کے سلسلے میں سنّتوں بھرے اجتماع کا
انعقاد کیا گیا جس میں مبلغ دعوتِ اسلامی
نے”شانِ غوث اعظم“کے موضوع پر سنّتوں بھرا
بیان کیا اور شرکا کو نمازوں کی پابندی، ہفتہ وار اجتماع اور مدنی مذاکروں میں شرکت کرنے کی درخواست کی ۔(رپورٹ: محمد شہزاد احمد
عطاری، مجلس تاجران برائے گوشت )
قریشی برادری کے چیئر مین محمد ندیم قریشی کی دیگر عہدیداران کے ہمراہ عالمی مدنی مرکز فیضاِن مدینہ کراچی میں آمد
ہوئی۔ رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری
نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور مجلس
تاجران برائے گوشت کاتفصیلی تعارف پیش کرتے ہوئے 5،4نومبر 2019ء کو ہونے والے
تربیتی اجتماع میں خود بھی شرکت کرنے اور اس شعبے سے وابستہ دیگر اسلامی بھائیوں
کو شرکت کروانے کی ترغیب دلائی۔
دعوتِ اسلامی کی مجلس تاجران برائے گوشت کے تحت
13 اکتوبر2019ء کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ذمہ داران کا مدنی
مشورہ ہوا جس میں پاکستان بھر سےمجلس
تاجران برائے گوشت کےریجن اور زون ذمّہ داران نے شرکت کی۔ رکنِ شوریٰ حاجی محمد اطہر عطاری نے ذمّہ داران کی کارکردگی کا جائزہ
لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور شعبے میں
مزید بہتری کے متعلق نکات فراہم کئے۔
دعوتِ اسلامی کی مجلس تاجران برائے گوشت کے تحت نیو کراچی میں10اکتوبر 2019ء کو مدنی
حلقہ ہوا جس میں مویشی منڈی ،سلاٹر ہاؤس اور گوشت فروخت کرنے والے اسلامی بھائیوں
نے شرکت کی ۔ مبلغ دعوت ِاسلامی اور ریجن ذمّہ
دار نے ”اصلاح اعمال “کے موضوع پر سنّتوں بھرےبیانات کئے اور شرکا کو اپنی زندگی
سنّتِ رسول صلَّی
اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے مطابق گزارنے کی ترغیب دلائی نیزذمّہ دار اسلامی بھائی
نے 5،4نومبر 2019ء کوعالمی مدنی مرکز میں ہونے والے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت
بھی دی۔(محمد شہزاد عطاری، مجلس تاجران
برائے گوشت)
دعوتِ اسلامی کی مجلس تاجران برائے گوشت کے تحت 8اکتوبر 2019ءکو کراچی کے علاقے بلدیہ
ٹاؤن مہاجر کیمپ نمبر 3 میں واقع جامع مسجدمحمدی میں ہونے والے سات دن کے فیضانِ
نماز کورس جزوقتی کا اختتام ہوا۔ اس موقع پر نگران کابینہ اور مجلس تاجران برائے گوشت کے ریجنل ذمّہ
دار نےسنّتوں بھرے بیانات کئے اور شرکا کو
نمازوں کی پابندی کرنے اور مارکیٹوں کے دوسرے اسلامی بھائیوں کو نیکی کی دعوت دینے
کی ترغیب دلائی۔(محمد شہزاد عطاری، مجلس تاجران برائے گوشت)
دعوتِ اسلامی
کی مجلس تاجران برائے گوشت کے تحت پچھلے دنوں کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں مجلس
تاجران برائے گوشت کے ذمہ داران کا ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں نگران ریجن مجلس تاجران برائے گوشت نے ذمّہ داران کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان
کی تربیت کی اور شعبے میں مزید بہتری لانے کے متعلق نکات دئیے نیز مدنی مشورے
میں مویشی منڈی،سلاٹرہاوس، چمڑا منڈی، گوشت کی ہول سیل اور گوشت مارکیٹوں میں ذمہ داران کی تقرری اور4،5نومبر2019ء
کو مجلس تاجران برائے گوشت کے تحت ہونے والے دو دن کےسنّتوں بھرے اجتماع کی تیاری
کے سلسلےمیں اہداف طے کئے۔ علاوہ ازیں ذمّہ داران نے مختلف گوشت کی دکانوں کا دورہ
بھی کیا اسلامی بھائیوں کی نیکی کی دعوت پیش کی۔(رپورٹ، گلاب عطاری، مجلس تاجران برائے گوشت کراچی ساؤتھ
زون)