1 جمادی الاخر, 1446 ہجری
دعوت اسلامی کی مجلس تاجران برائے
گوشت کے تحت 25اکتوبر2019ء کو لانڈھی کابینہ کراچی میں عرسِ اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ علیہ کے سلسلے میں اجتماعِ پاک کا انعقاد کیا گیا جس
میں مویشی منڈی ،سلاٹر ہاؤس اورگوشت کا کام کرنے والے اسلامی بھائیوں سمیت دیگر
عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔ رکن شوریٰ حاجی محمد اطہر عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اورشرکا کو مجلس تاجران برائے گوشت کے تحت4،5نومبر2019ء کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ہونے والےدو دن کے سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی بھرپور ترغیب دلائی۔(رپورٹ،شہزاد احمد عطاری،ریجن
ذمہ دار مجلس تاجران برائے گوشت کراچی)