دعوتِ اسلامی  کی مجلس تاجران برائے گوشت کے تحت پچھلے دنوں بھینس کالونی مویشی منڈی کراچی میں علاقائی دورہ کا سلسلہ ہوا جس میں ذمّہ داران سمیت ریجن ذمہ دارنے شرکت کی۔ ریجن ذمّہ دار نے مویشی منڈی میں کام کرنے والے افراد کو نیکی کی دعوت پیش کی اور دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے کا ذہن دیا۔ علاوہ ازیں قریبی مسجد میں بعد نماز مغرب سنّتوں بھرے بیان کا سلسلہ ہوا جس میں مویشی منڈی میں کام کرنے والے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ مبلغِ دعوتِ اسلامی نے ”غفلت“ کے موضوع پرسنّتوں بھرا بیان کیا اور نماز کی پابندی کرنے کا ذہن دیا۔ (رپورٹ،محمد شہزاد احمد عطاری ،مجلس تاجران برائے گوشت کراچی ریجن)


دعوتِ اسلامی  کی مجلس تاجران برائے گوشت کے تحت کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن مہاجر کیمپ نمبر3 میں فیضانِ نماز کورس جزوقتی کا سلسلہ ہوا جس میں گوشت کے کام سے وابستہ اسلامی بھائیوں سمیت نگران کابینہ بلدیہ اور مجلس تاجران برائے گوشت کراچی ریجن کےذمّہ دار نے شرکت کی۔ معلمِ کورس نے شرکا کو وضو ، غسل، نماز کے مسائل اور نماز کےعملی طریقے سے متعلق آگاہی فراہم کی اور تربیت کی۔ (رپورٹ،محمد شہزاد احمد عطاری ،مجلس تاجران برائے گوشت کراچی ریجن)


دعوتِ اسلامی کی مجلس تاجران برائے گوشت کے تحت کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن مہاجر کیمپ میں کاٹھیاواڑی برادری میں گوشت کا کام کرنے والےاسلامی بھائیوں سے ذمّہ داران نے ملاقات کی اور ان کے درمیان مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا ۔ کراچی ریجن ذمہ دار نے   علم دین کے فضائل پر سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دعوت اسلامی کے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت اور قافلے میں سفر کا ذہن دیا۔ (رپورٹ،محمد شہزاد احمد عطاری ،مجلس تاجران برائے گوشت کراچی ریجن)


دعوتِ اسلامی کی مجلس  تاجران برائے گوشت کے تحت 24 ستمبر2019ء کو ریجن ذمّہ داران کا بذریعۂ زوم اجلاس ہوا جس میں نگرانِ مجلس تاجران برائے گوشت نے ذمّہ داران کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور ماہانہ کارکردگی اور روز مرہ کے کام کے متعلق کلام کیا نیز 4اور5 نومبر2019ء کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں گوشت کے کام سے وابستہ اسلامی بھائیوں کے لئے ہونے والے سنّتوں بھرے اجتماع کی بھر پور تیاری اور اہداف طے کئے۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس تاجران برائے گوشت کے تحت 22 ستمبر2019ء کو مہاجر کیمپ نمبر 3 بلدیہ ٹاؤن میں  مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں سلاٹر ہاوس، چمڑا منڈی،مویشی منڈی اور گوشت کا کام کرنے والے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔ مجلس تاجران برائے گوشت کے ریجن زمہ دار نے نماز کے فضائل پرسنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو فیضانِ نماز کورس کرنے کی ترغیب دلائی ۔

واضح رہے کہ مجلس تاجران برائے گوشت کے تحت اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ 29 ستمبر2019ء سے جزوقتی فیضان نماز کورس کا سلسلہ محمدیہ مسجد جوناگڑھ محلہ مہاجر کیمپ نمبر 3 میں شروع ہورہا ہے جس کا دورانیہ صرف دو گھنٹہ ہے۔مجلس تاجران برائے گوشت کے ریجن ذمہ دار نے شرکا سے اس کورس کے متعلق میٹنگ کی اور انہیں اس کور س میں زیادہ سے زیادہ اسلامی بھائیوں کے ہمراہ شریک ہونے کی ترغیب دلائی ۔ (رپورٹ،محمد شہزاد احمد عطاری،مجلس تاجران برائے گوشت کراچی ریجن)


دعوتِ اسلامی کی مجلس تاجران برائے گوشت کے تحت  پچھلے دنوں ایوانِ قریش سولجربازارکراچی میں سنّتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں قریشی برادری نے شرکت کی ۔ رکن شوریٰ حاجی محمد علی عطاری نے ”نیک اعمال کی برکت“ کے موضوع پر سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو اپنی اولاد کی تربیت نبی کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی تعلیمات کے مطابق کرنے کا ذہن دیا نیز نماز کی پابندی، فیضانِ نماز کورس کرنے ، مدرسہ المدینہ بالغان میں پڑھنے ، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت اورقافلے میں سفرکی ترغیب دلائی ۔(رپورٹ، محمد شہزاد احمد عطاری، مجلس تاجران برائے گوشت کراچی ریجن)


دعوتِ اسلامی کی مجلس تاجران برائے گوشت کے تحت  پچھلے دنوں کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن مہاجر کیمپ نمبر 3 میں سنّتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں سلاٹر ہاؤس ، چمڑا منڈی، مٹن اور بیف کے گوشت کا کام کرنے والے افراد نے شرکت کی۔ مبلغ دعوتِ اسلامی نے شانِ اہلِ بیت اور نماز کی فضیلت کے موضوع پر سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو نماز کی پابندی اورفیضانِ نماز کورس کرنے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ، محمد شہزاد احمد عطاری، مجلس تاجران برائے گوشت کراچی ریجن)


دعوتِ اسلامی کی مجلس تاجران برائے گوشت کےتحت 7دن کا فیضان نماز کورس زیارت معصوم مری پنجاب میں منعقد ہوا جس میں  گوشت کا کاروبار کرنے والے اسلامی بھائیوں سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ دورانِ کورس نگران مجلس تاجران و تاجران برائے گوشت پاکستان نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو رزق حلال کمانے اور حرام سےبچنے کے متعلق مدنی نکات پیش کئے۔