دعوتِ اسلامی کی مجلس تاجران برائے گوشت کے تحت 22
ستمبر2019ء کو مہاجر کیمپ نمبر 3 بلدیہ ٹاؤن میں مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں سلاٹر ہاوس،
چمڑا منڈی،مویشی منڈی اور گوشت کا کام کرنے والے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔ مجلس
تاجران برائے گوشت کے ریجن زمہ دار نے نماز
کے فضائل پرسنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا
کو فیضانِ نماز کورس کرنے کی ترغیب دلائی ۔
واضح رہے کہ مجلس تاجران برائے گوشت کے تحت اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ 29 ستمبر2019ء
سے جزوقتی فیضان نماز کورس کا سلسلہ محمدیہ مسجد جوناگڑھ محلہ مہاجر کیمپ نمبر 3 میں شروع ہورہا ہے جس کا دورانیہ صرف دو گھنٹہ ہے۔مجلس
تاجران برائے گوشت کے ریجن ذمہ دار نے
شرکا سے اس کورس کے متعلق میٹنگ کی اور انہیں اس کور س میں زیادہ سے زیادہ اسلامی
بھائیوں کے ہمراہ شریک ہونے کی ترغیب
دلائی ۔ (رپورٹ،محمد شہزاد احمد
عطاری،مجلس تاجران برائے گوشت کراچی ریجن)