1 جمادی الاخر, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کی مجلس تاجران
برائے گوشت کے تحت پچھلے دنوں ایوانِ قریش
سولجربازارکراچی میں سنّتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں قریشی برادری نے
شرکت کی ۔ رکن شوریٰ حاجی محمد علی عطاری نے ”نیک اعمال کی برکت“ کے موضوع پر سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو اپنی
اولاد کی تربیت نبی کریم صلَّی
اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی تعلیمات کے مطابق کرنے کا ذہن دیا نیز نماز کی پابندی،
فیضانِ نماز کورس کرنے ، مدرسہ المدینہ بالغان میں پڑھنے ، ہفتہ وار اجتماع میں
شرکت اورقافلے میں سفرکی ترغیب دلائی ۔(رپورٹ، محمد شہزاد احمد عطاری، مجلس تاجران برائے گوشت کراچی ریجن)