1 جمادی الاخر, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کی
مجلس تاجران برائے گوشت کے تحت پچھلے دنوں
بھینس کالونی مویشی منڈی کراچی میں علاقائی دورہ کا سلسلہ ہوا جس میں ذمّہ داران سمیت ریجن ذمہ دارنے
شرکت کی۔ ریجن ذمّہ دار نے مویشی منڈی میں
کام کرنے والے افراد کو نیکی کی دعوت پیش کی اور دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے
وابستہ ہونے کا ذہن دیا۔ علاوہ ازیں قریبی
مسجد میں بعد نماز مغرب سنّتوں بھرے بیان کا سلسلہ ہوا جس میں مویشی منڈی میں کام کرنے والے اسلامی
بھائیوں نے شرکت کی۔ مبلغِ دعوتِ اسلامی نے ”غفلت“ کے موضوع پرسنّتوں بھرا بیان
کیا اور نماز کی پابندی کرنے کا ذہن دیا۔ (رپورٹ،محمد شہزاد احمد عطاری ،مجلس تاجران
برائے گوشت کراچی ریجن)