دعوتِ اسلامی کی مجلس تاجران برائے گوشت کے تحت 14فروری2020ء بروز جمعۃالمبارک  سرگودھا میں ماہانہ اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ریجن، زون اور کابینہ سطح کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر نگرانِ مجلس مظفر حسین عطاری نےپیشگی جدول، عملی جدول، تقرر، رمضان عطیات، شخصیات سے رابطے اور فیضانِ نماز کورس کے حوالے سے ذمہ داران کو مدنی پھول دیئے۔ (رپورٹ:مظفر حسین عطاری، نگرانِ مجلس تاجران برائے گوشت)


دعوتِ اسلامی کی مجلس تاجران برائے گوشت کے تحت 15فروری2020ء بروز ہفتہ  میانوالی میں نگران مجلس مظفر حسین عطاری نے گوشت کے تاجران سے ملاقات کی۔ دورانِ ملاقات انہیں مجلس کا تعارف پیش کیا اور نیکی کی دعوتِ دیتے ہوئے اس مختصر سی زندگی کو اچھے کاموں میں استعمال کرکے آخرت کی تیاری کرنے کا ذہن دیا۔ (رپورٹ:مظفر حسین عطاری، نگرانِ مجلس تاجران برائے گوشت)


مجلس تاجران برائے گوشت کے تحت گزشتہ دنوں احمد پور شرقیہ ملتان ریجن میں مدنی حلقہ  لگایا گیا جس میں کاروباری شخصیات اور قافلے کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔اس موقع پر مبلغ دعوتِ اسلامی نے درود شریف کی فضیلت پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں پابندی کے ساتھ روزانہ 313 بار درود شریف پڑھنے کی عادت بنا لینی چاہیئے نیز راہ ِخدا میں سفر کرنے اور بالخصوص نمازوں کی پابندی کرنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:شہزاد احمد عطاری، مجلس تاجران برائے گوشت کراچی ریجن)


دعوتِ اسلامی کی مجلس تاجران برائے گوشت کے تحت گزشتہ دنوں کراچی ریجن کےذمہ داران کا ماہانہ مدنی مشورہ ہوا۔ مدنی مشورے میں ریجن، زون اور کابینہ سطح کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں   نےشرکت کی۔اس موقع پر نگرانِ مجلس محمد مظفر حسین عطاری نےگزشتہ ماہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور مزید مدنی کاموں کو تیز کرنے کے حوالے سےمدنی پھول دیئے۔(رپورٹ:شہزاد احمد عطاری، مجلس تاجران برائے گوشت کراچی ریجن)


دعوتِ اسلامی کی مجلس تاجران برائے گوشت کے تحت گزشتہ دنوں  کراچی ریجن کے اسلامی بھائیوں نے قافلے میں سفر کرنے کی سعادت حاصل کی جس میں گوشت کا کام کرنے والے افراد موجود تھے۔ اس موقع پر اسلامی بھائیوں نے جدول پر عمل کرتے ہوئے مساجد درس ، چوک درس، بیانات اور دکان دکان جا کر نیکی کی دعوت پیش کی۔ (رپورٹ:شہزاد احمد عطاری، مجلس تاجران برائے گوشت کراچی ریجن)


دعوتِ اسلامی کی مجلس تاجران برائے گوشت کے تحت گزشتہ دنوں  بھینس کالونی نمبر 10 میں ایک شخصیت کے گھر پر اجتماعی مدنی مذاکرہ دیکھنے کی ترکیب بنی جس میں ریجن ذمہ دار اور دیگر ذمہ داران سمیت گوشت کا کام کرنے والے افراد نے شرکت کی۔مدنی مذاکرے کے اختتام پر شرکا کو ہر ہفتہ اسی مقام پر جمع ہوکر مدنی مذاکرہ دیکھنے کی دعوت پیش کی گئی جس پرشرکا نے خود اور دو ،دو اسلامی بھائیوں کو بھی ساتھ لانے کی نیت کا اظہار کیا۔(رپورٹ:شہزاد احمد عطاری، مجلس تاجران برائے گوشت کراچی ریجن)


دعوتِ اسلامی کی مجلس تاجران برائے گوشت کے تحت گزشتہ دنوں سیکٹر11-Dنیو کراچی کابینہ میں 7دن کا فیضان نماز کورس (جزوقتی) کا اہتمام کیا گیا۔کورس میں مٹن، بیف اور چکن کا کام کرنے والے تقریباً 50افراد نے شرکت کی۔(رپورٹ:شہزاد احمد عطاری، مجلس تاجران برائے گوشت کراچی ریجن)


دعوتِ اسلامی کی مجلس تاجران برائے گوشت کے تحت گزشتہ دنوں  بھینس کالونی نمبر 10 میں ایک شخصیت کے گھر مدنی حلقہ لگایا گیا۔ مدنی حلقے میں گوشت کا کاروبار کرنے والےاور سلاٹر ہاؤس میں کام کرنے والے افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر ریجن ذمہ دار محمد شہزاد احمد عطاری نے” نیکیوں میں جلدی کرو“ کے موضوع پر بیان کیا اور فیضان نماز کورس کرنے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ:شہزاد احمد عطاری، مجلس تاجران برائے گوشت کراچی ریجن)


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کی مجلس تاجران برائے گوشت کے تحت کراچی بھینس کالونی  نمبر 9 میں سلاٹر ہاؤس کی شخصیت کے گھر پر مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں ڈویژن نگران نے ”مقصد حیات“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکا کو اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے احکامات پر عمل کرنے کا ذہن دیا اور علم دین سیکھنے کے لئے قافلوں میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی۔ ڈویژن نگران نے شرکا کو نماز پنجگانہ کی پابندی کرنے کی نیتیں بھی کروائی۔ (رپورٹ: شہزاد احمد عطاری، مجلس تاجران برائے گوشت)


دعوت اسلامی کی مجلس تاجران برائے گوشت کے تحت 16 اور 17 فروری 2020ء کو  پنڈی بھٹیاں میں گوشت کی دکانوں پر مدنی حلقوں کا سلسلہ ہوا جس میں دکانداروں کو نیکی کی دعوت پیش کی گئی۔

اسی طرح سلاٹر ہاؤس کے ڈاکٹر کی رہائش گاہ پر مدنی حلقہ ہوا جس میں مبلغ دعوت اسلامی نے قصابوں کے درمیان سنتوں بھرا بیان کیا۔مدنی حلقے کےاختتام پر پنڈی بھٹیاں میں اجتماع کروانے کےحوالے سے کلام کیا۔

مجلس تاجران برائے گوشت کے ذمہ دار اور نگرانِ کابینہ محمد وسیم عطاری کے درمیان مدنی مشورہ ہوا جس میں قصابوں میں مدنی کاموں کو بڑھانے اور تقرری کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔(رپورٹ: محمد افضل عطاری، رکنِ زون مجلس تاجران برائے گوشت)


دعوتِ اسلامی کی مجلس تاجران برائے گوشت کے تحت گزشتہ دنوں گوجرانوالہ زون حافظ آباد کابینہ میں مجلس کے ریجن ذمہ دار اور زون ذمہ دار اسلامی بھائیوں نےسرکاری سلاٹر ہاؤس میں نماز فجر کے بعد ڈاکٹر،     صدر مٹن بیف مویشی منڈی، کلرک ، دکاندار اور عملے کے درمیان مدنی حلقہ لگایااور ملاقاتیں کیں۔جبکہ نگران کابینہ سے شعبے میں کام بڑھانے اور تقرر کے حوالے سے مدنی مشورہ بھی ہوا۔(رپورٹ:محمد افضل عطاری، مجلس تاجران برائے گوشت رکن زون گوجرانوالہ زون)


دعوتِ اسلامی کی مجلس تاجران برائے گوشت کے زیرِ انتظام4،3اور 5 فروری کو کراچی ریجن سے امیرِ اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہکی ہمشیرہ کی ایصالِ ثواب کے لئے گوشت کا کاروبار کرنے والے افراد پر مشتمل ایک قافلے نے راہ خدا میں سفر کرنے کی سعادت حاصل کی۔ یہ قافلہ کراچی ریجن سے احمد پور شرقیہ کی جانب روانہ ہوا۔قافلے والوں کی تربیت متعلقہ مجلس کےریجن ذمہ دار کراچی شہزاد احمد عطاری نے فرمائی۔(رپورٹ:محمد گلاب شاہ عطاری، مجلس تاجران)