18 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
پچھلے دنوں
دعوت اسلامی کی مجلس تاجران برائے گوشت کے تحت کراچی بھینس کالونی نمبر 9 میں سلاٹر ہاؤس کی شخصیت کے گھر پر مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں ڈویژن نگران نے ”مقصد حیات“ کے موضوع پر
سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکا کو اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے احکامات پر عمل کرنے کا ذہن دیا اور علم دین سیکھنے کے لئے قافلوں میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی۔ ڈویژن نگران نے شرکا
کو نماز پنجگانہ کی پابندی کرنے کی نیتیں
بھی کروائی۔ (رپورٹ: شہزاد احمد عطاری، مجلس تاجران برائے گوشت)