دینی و سائنسی علوم کے مابین مطابقت اور جدید و قدیم تحقیقات سے آراستہ کرنے کے سلسلے میں دعوتِ اسلامی کے شعبہ فلکیات و شعبہ رابطہ بالعلماء کے وفد نے جامعہ فیضانِ شریعت اور دارالافتاء سیلانی کے علماء و مفتیانِ کرام سے اہم ملاقات کی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی سٹی کے ذمہ دار سید تحسین شاہ عطاری مدنی اور نگرانِ شعبہ فلکیات مولانا وسیم عطاری مدنی سمیت دیگر اراکین نے ملاقات کے دوران شعبہ فلکیات کے تعارف اور دعوتِ اسلامی کے تحت مختلف اداروں میں جاری مختصر”فلکیات کورس“ کے حوالے سے تبادلۂ خیال کیا ۔

اس موقع پر دارالافتاء سیلانی کے مہتمم مفتی وسیم اختر المدنی صاحب نے دعوتِ اسلامی کی فلکیاتی و سائنسی خدمات کو سراہا۔ انہوں نے جامعہ فیضانِ شریعت کے کم و بیش 109 متخصصین (یعنی تخصص کرنے والوں) کو دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام یہ مختصر ”فلکیات کورس“کروانے کی باقاعدہ اور بخوشی اجازت مرحمت فرمائی۔(رپورٹ: شعبہ فلکیات دعوتِ اسلامی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)