دعوتِ اسلامی کے شعبہ قافلہ کے تحت 5 اکتوبر 2026ء سے ڈسٹرکٹ منڈی بہاؤالدین میں منعقدہ 26 دن کا ”قافلہ کورس“ 30 اکتوبر 2026ء کو اختتام پذیر ہو گیا۔

اس کورس میں گجرات ڈویژن کے نگران اور دیگر ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی جبکہ کورس کے دوران شرکا کی مختلف موضوعات پر تربیت کی گئی جن میں انفرادی کوشش، علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت کا پریکٹیکل، قافلے کا شیڈول، 12 دینی کام اور مبلغ کا کردار و اوصاف شامل تھے۔

کورس کے اختتام پر شرکا کے لیے ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا جس کے بعد اللہ والی مسجد (تحصیل ملکوال) میں اختتامی نشست اور تقسیمِ اسناد کا اجتماع منعقد کیا گیا۔

اس اختتامی تقریب میں پاکستان سطح کے ذمہ دار قافلہ کورس عبد الرحیم عطاری، صوبائی ذمہ دار قافلہ کورس علی حسن عطاری اور تحصیل نگران ملکوال نے بالخصوص شرکت کی۔ بعدازاں کورس میں پوزیشن حاصل کرنے والے و دیگر تمام شرکا کو اسناد و تحائف پیش کیے گئے اور دعا کی گئی۔(رپورٹ: شعبہ قافلہ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)