20 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
پنڈی بھٹیاں میں گوشت کی دکانوں پر مدنی حلقہ اور ذمہ
داران کا مدنی مشورہ
Mon, 17 Feb , 2020
4 years ago
دعوت اسلامی کی مجلس تاجران برائے گوشت کے تحت
16 اور 17 فروری 2020ء کو پنڈی بھٹیاں میں
گوشت کی دکانوں پر مدنی حلقوں کا سلسلہ ہوا
جس میں دکانداروں کو نیکی کی دعوت پیش کی گئی۔
اسی طرح سلاٹر ہاؤس کے ڈاکٹر کی رہائش گاہ پر
مدنی حلقہ ہوا جس میں مبلغ دعوت اسلامی نے قصابوں کے درمیان سنتوں بھرا بیان
کیا۔مدنی حلقے کےاختتام پر پنڈی بھٹیاں میں اجتماع کروانے کےحوالے سے کلام کیا۔
مجلس تاجران برائے گوشت کے ذمہ دار اور نگرانِ
کابینہ محمد وسیم عطاری کے درمیان مدنی مشورہ ہوا جس میں قصابوں میں مدنی کاموں کو
بڑھانے اور تقرری کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔(رپورٹ: محمد افضل عطاری، رکنِ زون مجلس تاجران برائے
گوشت)