دعوتِ اسلامی کی مجلس تاجران برائے گوشت کے تحت 12فروری2020ء بروز بدھ نگرانِ مجلس مظفر  حسین عطاری نےفیصل آباد زون کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ لیا۔مدنی مشورے میں ریجن ذمہ دار مجلس تاجران برائے گوشت حیدرعلی عطاری، رکن کابینہ فیصل آباد اور رکن زون فیصل آباد نے شرکت کی۔اس موقع پر نگران مجلس مظفر حسین عطاری نےمجلس کا مدنی کام مدنی مرکز کے دیئے ہوئے طریقے کے مطابق کرنے کا ذہن دیا اور مختلف اہم امور(تقرری مکمل کرنا، تاجران برائے گوشت کا ڈیٹا جمع کرنا، ہفتہ وار اجتماع میں مجلس تاجران برائے گوشت کا حلقہ لگانا، ہر ماہ قافلے میں سفر کو یقینی بنانا اور فیضانِ نماز کورس کے اہداف) طے کئے گئے۔ (رپورٹ:حیدرعلی عطاری، مجلس تاجران ساہیوال زون فیصل آباد ریجن)


گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کی مجلس تاجران برائے گوشت کے تحت نیو کراچی 11-D نورانی قریشی مسجد میں سنتوں بھرے اجتماع کا اہتمام کیا گیا۔ اجتماعِ پاک میں بڑی تعداد میں بالخصوص قریشی برادری ( گوشت کا کام کرنے والے افراد) اور دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔ اس موقع پر رکن شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے سنتوں بھرا بیان فرماتے ہوئے قبر کے امتحان کا تذکرہ فرمایا اور راہ خدا میں سفر کرنے، نمازوں کی پابندی کرنے، قاعدہ ناظرہ کورس کرنے اور فیضانِ نماز کورس جزوقتی میں شرکت کرنے کا ذہن دیا۔

یاد رہے! 16 فروری 2020ءسے نورانی قریشی مسجد میں مجلس تاجران برائے گوشت کے تحت فیضانِ نماز کورس کا آغاز ہوگا۔ (رپورٹ:شہزاد احمد عطاری، کراچی ریجن مجلس تاجران برائے گوشت)


دعوتِ اسلامی کی مجلس تاجران برائے گوشت کے تحت گزشتہ دنوں کراچی کورنگی نمبر 6 میں  ایک شخصیت کے رہائش گاہ پرمدنی حلقے کا اہتمام کیا گیا۔مدنی حلقے میں گوشت کا کام کرنے والے افراد، دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران و دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔اس موقع پررکن شوریٰ و نگران ریجن کراچی حاجی محمد امین عطاری نے” بد شگونی“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان فرمایا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے معاشرے میں لوگ بدشگونی والے جملے استعمال کرتے ہیں کہ اگر بلی راستہ کاٹ تو کام نہیں ہوگا اس کی کوئی حقیقت نہیں اس طرح کی باتیں محض دین سے دوری کے سبب سے ہیں ہمیں چاہیئے کہ ہم دینی ماحول سے وابستہ ہوکر دینی علوم حاصل کریں اور نمازوں کی پابندی کریں نیز انہوں نےشرکائے مدنی حلقہ کو فیضان نماز کورس میں شرکت کرنے کی ترغیب بھی دلائی۔(رپورٹ:شہزاد احمد عطاری، کراچی ریجن مجلس تاجران برائے گوشت)


دعوتِ اسلامی کی مجلس تاجران برائے گوشت  کے تحت گزشتہ دنوں 5-Gنیو کراچی میں مدنی حلقہ لگایا گیا۔ مدنی حلقے میں قریشی برادری اور گوشت کا کام کرنے والے افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر نگرانِ مجلس محمد مظفر حسین عطاری نے فضائلِ نماز کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے نمازوں کی پابندی کرنے، جُز وقتی فیضانِ نماز کورس کرنے اورتین دن کے قافلے میں سفر کرنے کا ذہن دیا۔ (رپورٹ:شہزاد احمد عطاری، مجلس تاجران برائے گوشت کراچی ریجن)


دعوتِ اسلامی کی مجلس تاجران برائے گوشت  کے تحت17جنوری2020ء بروز جمعۃالمبارک جنوبی زون ملتان روڈ کابینہ ڈویژن چوہنگ پنج گرائی میں مدنی دورہ ہوا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر مبلغِ دعوتِ اسلامی نے نماز کے فضائل سے متعلق سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکا کو نمازوں کی پابندی کرنے کا ذہن دیا۔


مجلس تاجران برائے گوشت کے ذمّہ داران  کاقافلے میں سفر

تفصیل:

دعوت اسلامی کی مجلس تاجران برائے گوشت کے ذمّہ داران نے 3جنوری 2020ء کو ملتان شریف کا بازار انو کاچھجا کی جامع مسجد رضوان عمر فاروق میں قافلے میں سفر کیا۔ دورانِ قافلہ مدنی حلقہ ہوا جس میں شرکاکو مدنی قافلے کی ذمّہ داری تقسیم کی گئی۔واضح رہے کہ اس قافلے کے دوران ریجن اور زون ذمّہ داران کا مدنی مشورہ بھی ہوا۔(رپورٹ: مظفر عطاری، نگران مجلس رابطہ برائے تاجران)


دعوت اسلامی کی مجلس تاجران برائے گوشت کے تحت ریجن ذمّہ دار، زون ذمّہ دار اور قصاب اسلامی بھائیوں نے سلاٹر ہاؤس گوجرانوالہ کے قریب جامع مسجد فیض الرسول کے قافلے میں سفرکیا ۔ دورانِ قافلہ مدنی درس ،علاقائی دورہ اور مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا۔ (رپورٹ: محمد مظفر عطاری، مجلس تاجران برائےگوشت)


دعوت اسلامی کی مجلس تاجران برائے گوشت کے تحت 20دسمبر2019ء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں مدنی مشورہ ہوا جس میں نگرانِ مجلس تاجران برائے گوشت،ریجن ذمّہ دار، زون ذمّہ داران اور اراکینِ کابینہ نے شرکت کی۔ رکنِ شوریٰ حاجی محمد اطہر عطاری نے شرکا کی تربیت کی اور کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے  دعوت اسلامی کے مدنی کاموں میں بڑھ چڑھ کرحصہ ملانے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ: محمد مظفر عطاری، مجلس تاجران برائےگوشت)


دعوت اسلامی کی مجلس تاجران برائے گوشت کے تحت 10دسمبر 2019ء کوبلھے شاہ ڈویژن بقر منڈی میں سنّتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں مختلف  ذمّہ داران اور گوشت فروخت کرنے والے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ نگرانِ کابینہ قصور نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دعوت اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے مدرسۃ المدینہ بالغان میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ (محمد صغیر عطاری، رکنِ کابینہ مجلس مدرسۃ المدینہ بالغان)


  دعوتِ اسلامی کی مجلس تاجران برائے گوشت کے تحت 5نومبر2019ء کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں سنتوں بھرےاجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں ریجن تاکابینہ ذمہ داران اور گوشت کے کام سے وابستہ اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔رکن شوریٰ حاجی فضیل رضا عطاری نے” اخلاقیات “ کے موضوع پر سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کی تربیت فرمائی نیزشرکا کو اخلاقیات سیکھنے، بہتر اخلاق اپنانے اور دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ،محمد اویس عطاری، کارکردگی ذمہ دار، مجلس تاجران برائےگوشت)


دعوتِ اسلامی کی مجلس تاجران برائے گوشت کے تحت  5نومبر2019ء کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں سنتوں بھرےاجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں ریجن تاکابینہ ذمہ داران اور گوشت کے کام سے وابستہ اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔رکن شوریٰ حاجی محمد اطہر عطاری نے”حلال و حرام روزی“ کے موضوع پر سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کی تربیت فرمائی نیزشرکا کو حلال کمانے،حرام سے بچنے،نمازوں کی پابندی اور دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ،محمد اویس عطاری، کارکردگی ذمہ دار، مجلس تاجران برائےگوشت)


دعوتِ اسلامی کی مجلس تاجران برائے گوشت کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں گوشت کے کام سے وابستہ اسلامی بھائیوں کے لئے سنّتوں بھرا اجتماع جاری ہے۔گوشت کے کام سے تعلق رکھنے والے  مختلف شہروں کے اسلامی بھائی بذریعہ ٹرین عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی کی جانب روانہ ہوگئے ہیں۔ دورانِ سفر ٹرین میں مدنی درس کا سلسلہ ہوا جس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے شرکا کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے کا ذہن دیا۔