1 جمادی الاخر, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کی مجلس تاجران برائے گوشت کے تحت
12فروری2020ء بروز بدھ نگرانِ مجلس مظفر حسین عطاری نےفیصل آباد زون کے ذمہ داران کا
مدنی مشورہ لیا۔مدنی مشورے میں ریجن ذمہ
دار مجلس تاجران برائے گوشت حیدرعلی عطاری، رکن کابینہ فیصل آباد اور رکن زون فیصل آباد نے شرکت کی۔اس موقع پر نگران مجلس مظفر حسین عطاری نےمجلس کا مدنی کام مدنی
مرکز کے دیئے ہوئے طریقے کے مطابق کرنے کا ذہن دیا اور مختلف اہم امور(تقرری مکمل کرنا، تاجران برائے گوشت کا ڈیٹا
جمع کرنا، ہفتہ وار اجتماع میں مجلس تاجران برائے گوشت کا حلقہ لگانا، ہر ماہ
قافلے میں سفر کو یقینی بنانا اور فیضانِ
نماز کورس کے اہداف) طے کئے گئے۔ (رپورٹ:حیدرعلی عطاری، مجلس تاجران ساہیوال زون فیصل آباد ریجن)