1 جمادی الاخر, 1446 ہجری
گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کی مجلس تاجران برائے
گوشت کے تحت نیو کراچی 11-D نورانی قریشی مسجد میں سنتوں بھرے اجتماع کا
اہتمام کیا گیا۔ اجتماعِ پاک میں بڑی
تعداد میں بالخصوص قریشی برادری ( گوشت کا کام کرنے والے افراد) اور دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔ اس موقع پر رکن
شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے سنتوں بھرا
بیان فرماتے ہوئے قبر کے امتحان کا تذکرہ
فرمایا اور راہ خدا میں سفر کرنے، نمازوں
کی پابندی کرنے، قاعدہ ناظرہ کورس کرنے
اور فیضانِ نماز کورس جزوقتی میں شرکت
کرنے کا ذہن دیا۔
یاد رہے! 16 فروری
2020ءسے نورانی قریشی مسجد میں مجلس
تاجران برائے گوشت کے تحت فیضانِ نماز کورس کا آغاز ہوگا۔ (رپورٹ:شہزاد احمد عطاری، کراچی ریجن مجلس تاجران برائے گوشت)