دعوتِ اسلامی کی مجلس تاجران برائے گوشت کے تحت گزشتہ
دنوں کراچی کورنگی نمبر 6 میں ایک شخصیت
کے رہائش گاہ پرمدنی حلقے کا اہتمام کیا گیا۔مدنی حلقے میں
گوشت کا کام کرنے والے افراد، دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران و دیگر عاشقانِ رسول نے
شرکت کی۔اس موقع پررکن شوریٰ و نگران ریجن کراچی حاجی محمد امین عطاری نے” بد شگونی“ کے موضوع پر سنتوں بھرا
بیان فرمایا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے معاشرے میں لوگ بدشگونی والے جملے استعمال کرتے ہیں کہ اگر بلی
راستہ کاٹ تو کام نہیں ہوگا اس کی کوئی
حقیقت نہیں اس طرح کی باتیں محض دین سے دوری کے سبب سے ہیں ہمیں چاہیئے کہ ہم دینی
ماحول سے وابستہ ہوکر دینی علوم حاصل کریں اور نمازوں کی پابندی کریں نیز انہوں نےشرکائے مدنی حلقہ کو فیضان نماز
کورس میں شرکت کرنے کی ترغیب بھی دلائی۔(رپورٹ:شہزاد احمد عطاری، کراچی ریجن
مجلس تاجران برائے گوشت)