7 مارچ 2021ء بروز اتوار مجلس اجتماعی قربانی دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  فیصل آباد زون، مدینہ ٹاؤن فیضان مدینہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں نگران مجلس اجتماعی قربانی پاکستان حاجی غلام الیاس عطاری نے اس سال اجتماعی قربانی کا طریقہ کار کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اجتماعی قربانی شرعی و تنظیمی طریقہ کار کے مطابق کی جائے۔ مجلس آئی ٹی کی طرف سے بنائے گئے سافٹ ویئر کے مطابق اجتماعی قربانی کی جائے،سابقہ کمزوریاں دور کی جائیں۔ مزید کہا کہ ہوم ڈیلوری کی مجلس الگ سے اپنا نظام بنائے گی۔(رپورٹ:محمد کاشف عطاری/آفس ذمہ دار مجلس اجتماعی قربانی پاکستان)