21 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کے شعبہ اجتماعی قربانی کے تحت
پچھلے دنوں ملتان میں ایک میٹنگ ہوئی جس میں ڈویژن سطح کے اراکین سمیت دیگر اہم ذمہ داران نے شرکت کی۔
اس موقع پر نگرانِ شعبہ حاجی غلام الیاس عطاری
نے شعبے کی سابقہ کارکردگیوں کا جائزہ
لیتے ہوئے آئندہ کے اہداف طے کئے اور ذمہ داران کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں
میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار
کیا۔(رپورٹ: محمد کاشف عطاری آفس ذمہ دار شعبہ اجتماعی قربانی
پاکستان ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)