9 جمادی الاولٰی, 1448 ہجری
دعوتِ اسلامی کے شعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ (لاہور، پنجاب) کے تحت
قصور سٹی میں 15 اکتوبر 2026ء کو دینی و فلاحی خدمات کے سلسلے میں ایک اہم دینی
سرگرمی ہوئی۔
تفصیلی معلومات کے مطابق فیضان نوری رضوی مسجد
اور مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہورسے شعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ کے ذمہ داران
نے اوراقِ مقدسہ وصول کیے جبکہ مختلف
مقامات پر نئے باکسز (New Boxes) بھی نصب کیے ۔
اس موقع پر شعبے کے ذمہ دار محمد رضا عطاری نے وہاں
موجود اسلامی بھائیوں کو نیکی کی دعوت دی نیز شعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ کی دینی
خدمات اور کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ بھی فراہم کی۔(رپورٹ: شعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
Dawateislami