شعبہ اجتماعی قربانی کے ذمہ داران سمیت مختلف
شعبہ جات کے اسلامی بھائیوں کی میٹنگ
صوبۂ پنجاب پاکستان کے شہر فیصل آباد میں قائم دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ
میں 12 جون 2022ء بروز اتوارشعبہ اجتماعی قربانی کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی
میٹنگ منعقد ہوئی جس میں شعبے کے
متعلقہ رکنِ شوریٰ حاجی محمد جنید عطاری مدنی، نگرانِ شعبہ حاجی الیاس عطاری، شعبہ اجتماعی قربانی پاکستان کے صوبائی ذمہ داران اور صوبۂ پنجاب کے ڈویژن ذمہ داران سمیت مختلف شعبہ جات (جن میں جامعۃالمدینہ بوائز، مدرسۃ المدینہ بوائز، مجلس فیضان مدینہ، ڈو نیشن سیل ڈیپارٹمنٹ، شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی، شعبہ ائمہ مساجد، فنانس ڈپارٹمنٹ شامل تھے) کے نگران اسلامی
بھائیوں نے شرکت کی۔
اس میٹنگ میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن و نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے شعبے کی کار کردگی کا جائزہ لیتے ہوئے سال 2021ء میں ہونے
والی اجتماعی قربانی کی کار کردگی مع تقابلی جائزہ، آڈٹ رپورٹ، اجتماعی قربانی کے متعلق آنے والے مسائل اور ان کے حل کے بارے میں
گفتگو کی نیز سال 2022ء کی پلانگ کے حوالے سے مشاورت کی۔
اس موقع پر ذمہ داران نے Q.M.S (قربانی منیجمنٹ سسٹم) کا تعارف بھی پیش کروایا جس کے ذریعے باآسانی آن لائن قربانی کی بکنگ کروائی جاسکتی ہے۔نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے دورانِ
میٹنگ بتایا کہ ان شاء اللہ عزوجل پاکستان کے ہر مدنی مرکز (فیضان مدینہ) میں اجتماعی قربانی کا اہتمام کیا جائے گا۔ہر جامعۃلمدینہ و مدرسۃالمدینہ ( بوائز،گرلز) ان سب میں ان شاء اللہ عزوجل اجتماعی قربانی کا اہتمام ہو گا۔
نگران
پاکستان مشاورت کا کہنا تھا کہ دعوت
اسلامی اجتماعی قربانی اس لئے کرتی ہے تاکہ ثواب کا حصول ہو، غریبوں
کو بھی قربانی کرنے کا موقع ملے، زیادہ سے زیادہ لوگ قربانی کریں اور سنتِ ابراھیمی علیہ السلام و سنت
مصطفیﷺ پر عمل کر کے اللہ
پاک کا تقرب حاصل کریں۔بعدازاں نگرانِ
پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے کراچی، حیدر آباد، ملتان، فیصل آباد،
لاہور اور اسلام آباد میں قربانی کے گوشت کی ہوم ڈیلیوری کی سروس کے حوالے سے بریفنگ دی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)