20 شوال المکرم, 1446 ہجری
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت
فیصل آباد، پنجاب میں واقع مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں شعبہ اجتماعی قربانی کے ذمہ
داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے اراکین مولانا حاجی جنید
عطاری مدنی، مولانا حاجی محمد اسد عطاری مدنی، مختلف شعبہ جات کے نگران اور ذمہ
داران شریک ہوئے۔
اس مدنی مشورے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و
نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے مختلف امور پر اسلامی بھائیوں سے
گفتگو کرتے ہوئے اجتماعی قربانی کی تیاریوں اور اجتماعی قربانی کے مقامات کے متعلق
رہنمائی کی۔