دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ، فیصل آباد میں شعبہ اجتماعی قربانی و چرم قربانی کے تحت ایک اہم مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں پاکستان بھر سے آنے والے صوبائی اور دیگر تنظیمی شعبہ جات کے ذمہ داران نے شرکت کی جن میں خصوصاً نگران شعبہ،صوبائی نگران و آفس نگران،شعبہ قافلہ،شعبہ اصلاحِ اعمال،شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغان،شعبہ مدنی کورسز،شعبہ ہفتہ وار اجتماع و مدنی مذاکرہ،شعبہ جامعۃ المدینہ (بوائز)، شعبہ مدرسۃ المدینہ (بوائز)، شعبہ امام مساجد،شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی (گرلز و بوائز)، فنانس ڈیپارٹمنٹ شامل تھے۔

تفصیلات کے مطابق مدنی مشوے میں رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے ذمہ داران کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے انہیں مدنی پھولوں سے نوازا ۔

گفتگو کے اہم نکات: ٭رمضان اور ماہانہ عطیات کا جائزہ٭ ذمہ داران کے شیڈول و کارکردگی کا جائزہ٭گزشتہ کارکردگی ٭آئندہ کی حکمتِ عملی٭اجتماعی قربانی و چرم قربانی کے اسٹالز کا جائزہ٭کال سینٹر تربیتی سلسلے٭کھال گودام٭خود کفالت کے حوالے سے ترقیاتی اقدامات۔

مدنی مشورے کے اختتام پر نگران پاکستان مشاورت نے شرکا کو قیمتی اصلاحی نکات بیان فرمائے اور دعوتِ اسلامی کی دینی، تنظیمی و فلاحی خدمات کے تسلسل کو مزید مضبوط بنانے کی ترغیب دی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)