چائنیز ڈیپارٹمنٹ

Fri, 15 Oct , 2021
2 years ago

الحمد اللہ دعوت اسلامی اپنے مدنی مقصد مجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے انشاء اللہ عزوجل کو پوری دنیا میں عام کرنے کے جذبے کے تحت شب و روز مصروف عمل ہے ، پاکستان میں اردو بولنے والوں کے ساتھ ساتھ دنیا کے مختلف ممالک کی زبانوں میں بھی قرآن و سنت کی تعلیمات عام کرنے کا کام جارہی ہے۔ چائینز زبان دنیا میں سب سے زیادہ بولی جانے والی زبان ہے، دنیا کا ٪18 حصہ چائنہ کی آبادی کا ہے۔اس اہمیت کے پیش نظر دعوت اسلامی نے اس زبان میں بھی نیکی کی دعوت عام کرنےکے لیے 2019 میں باقاعدہ چائنیز ڈیپارٹمنٹ کو قائم کیا۔ اس ڈیپارٹمنٹ کے چار ذیلی شعبہ جات ہیں:

(1) ایچ آ ر ڈی (2) کورسز (3) شعبہ جات (4) لوکل مسلمز

(1) ایچ آ ر ڈی

اس شعبے کا کام نئے پروفیشنل اسلامی بھائیوں کو ہائر کرنا، جو دنیاوی علوم (چائینز) کے ساتھ ساتھ دینی علوم بھی رکھتے ہوں۔مزید اس شعبے کے تحت اراکین شوری و مفتیان اکرام کے ذریعے وقتا فوقتا ان اجیر اسلامی بھائیوں کی تنظیمی و اخلاقی تربیت کرنا ہے۔

(2) کورسز

اس شعبے کے اسلامی بھائی جامعۃ المدینہ کے طلباء،فیضان آن لائن اکیڈمی کے ٹیچرز ، پروفیشنل بزنس مین اور دیگر مبلغین کے لیے مختلف کورسز بناتے ہیں، جس میں چائینز زبان کے ساتھ ساتھ اسلامی، اخلاقی اور تنظیمی چیزیں بھی نصاب میں شامل کی جاتی ہے۔

پاکستان کے مختلف جامعات المدینہ (کراچی،اسلام آباد، لاہور، فیصل آباد، ملتان اور اکاڑہ ) میں دو ماہ کا چائینز لینگوئج کورس کروایا جاتا ہے، جس میں دورۃالحدیث کے طلبائےکرام فارغ التحصیل ہونے سے پہلے بیسک چائینز لینگوئج سیکھ لیتے ہیں۔لینگوئج کورس میں پاس ہو کر جو طلباء سلیکٹ ہوتے ہیں ان کو فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں ایک سال کا فل ٹائم کا رہائشی کورس کروایا جاتا ہے۔جس میں ایڈوانس لیول کی چائینز زبان سیکھانے کے ساتھ ساتھ چائینز کلچر کے بارے میں بھی بتایا جاتا ہے۔ اکتوبر 2021 تک پارٹ ٹائم کورس کرنے والے23 اور فل ٹائم کورس کرنے والے 10 اسلامی بھائی ہیں۔

(3) شعبہ جات

دعوت اسلامی کے دیگر شعبہ جات (مدنی چینل ، آئی ٹی، اسپیشل پرسنز، ٹرانسلیشن وغیرہ) میں بھی چائینز زبان میں نیکی کی دعوت دی جاتی ہے۔ دعوت اسلامی کے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ اور چائینز ڈیپارٹمنٹ کی مشترکہ کوششوں سے چائینز میں ویب سائیٹ (www.maidina.net )بھی لانچ کر دی گئی ہے جس میں چائینز زبان میں کتابیں، شارٹ کلپس اور دیگر مدنی پھول موجودہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز مثلا واٹس ایپ، وی چیٹ، فیس بک، یوٹیوب اور انسٹاگرام وغیرہ پر چائینززبان میں پیجزبن چکے ہیں، جس پر وقتافوقتا مدنی پھول اور شارٹ کلپس شئیر کیے جاتے ہیں۔ مزید مدنی قاعدہ، روحانی علاج، کلمہ و دعااور تجہیزوتکفین موبائل ایپ پرچائینز زبان میں بھی کام جاری ہے۔

(4) لوکل مسلمز

یہ شعبے میں 2 شعبہ جات ہیں،1 چائنیز مسلمز ان پاکستان 2چائنیز مسلمز ورلڈ وائڈ

پاکستان ، چائنہ اور دیگر ممالک میں موجود چائینز مسلمز و علماء سے رابطے کرنا، ان کو دعوت اسلامی کاتعارف کروانا، ٹرانسلیشن و شرعی تفتیش کے حوالے سے تعاون لینا اس شعبے کے کاموں میں سے اہم کام ہے۔