دعوتِ اسلامی کی جانب سے 3 ماہ (جمادی الآخر، رجب المرجب اور شعبان المعظم 1446 ھ) کا عربی سہ ماہی میگزین بنام ”نفحات المدینہ“سولہواں (16) شمارہ منظر عام پرعنقریب آنےوالا ہے نیز دعوت اسلامی کے اس عربی سہ ماہی میگزین ”نفحات المدینہ“ کو شائع ہوتے ہوئے اب تک 4 سال ہونے والے ہیں۔

اس نئے شمارے میں آپ پڑھ سکیں گے:

٭ ناحق کسی کو قتل کرنے کی ممانعت ٭ اچھے اور برے لوگوں کی نشانیوں سے متعلق تفسیری نِکات ٭ سمجھدار اور اچھی خواتین کون ہیں؟ مستند شروحات سے حدیث پاک کی شرح٭ دنیا خود بخود بنی ہے یا اسے کسی نے بنایا ہے؟ ٭ تفاسیر میں غیر مستند چیزوں کی نشاندہی ٭ امام حسن و امام حسین رضی اللہ عنہما کی پاکیزہ سیرت مسلمانوں کے لئے عملی نمونہ٭ زکوٰۃ کی ادائیگی کے ذریعے معاشرے میں بہتری کیسے لائی جا سکتی ہے٭ مرد کی حاکمیت نظام قدرت ہے۔٭ بچوں کے مرحلہ وار تربیت کس انداز سے کی جائے؟٭ ڈھیروں مشکلات کا جھیلنے کے باوجود اسلام نہ چھوڑنے والی شخصیت کی سیرت٭ اسرا ء و معراج سے حاصل ہونے والے نکات٭صحابہ و بزرگان دین کی سیرت٭ مدنی مذاکرےکے سوالات و جوابات ، ان کے علاوہ علمی و اصلاحی مضامین کے ساتھ ساتھ اور بہت کچھ۔

خوشخبری

علم دین سے آراستہ کرنے، عربی زبان کی طرف رجحان بڑھانےاورعاشقان رسول کی آسانی و سہولت کے لئےعربی مجلہ ”نفحاتُ المدینہ“ کی سالانہ بکنگ 2500 کے بجائے اب 2000 روپے میں کی جارہی ہے ۔تمام عاشقان رسول سے درخواست ہے کہ اس سہولت سے خوب خوب فائدہ اٹھائیں۔

مزید معلومات اور بکنگ کے لئے ان نمبرز پر رابطہ فرمائیں:

03131139278

03117301781

ان شاء اللہ بہت جلد یہ عربک میگزین دعوتِ اسلامی کی عربی ویب سائیٹ (مركز الدعوة الإسلامية)پر بھی اپلوڈ کر دی جائے گی۔