فیضانِ مدینہ کراچی میں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ
کراچی سٹی کے ذمہ داران کی میٹنگ
گزشتہ روز عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی
میں دعوتِ اسلامی کے تحت اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کی میٹنگ منعقد کی گئی جس میں
کراچی سٹی کے ڈسٹرکٹ اور سٹی ذمہ دار اسلامی بھائی شریک ہوئے۔
میٹنگ میں شریک ذمہ داران کی تربیت کے لئے مرکزی
مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی منصور عطاری نے ”ٹیم ورک“ کے موضوع پر بیان کیااور اسپیشل
پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے دینی کاموں کے اہداف کا جائزہ لیا جس میں مدنی قافلے، سحری
اجتماعات، تہجد اجتماعات، ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات اور مدنی کورسز شامل تھے۔
میٹنگ کے بعد رکنِ شوریٰ حاجی منصور عطاری نے
ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی جانب سے کئے گئے سوالات کے جوابات دیئے اور نمایاں
کارکردگی کے حامل اسلامی بھائیوں کو تحائف دیئے۔
اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ دار اسلامی
بھائیوں نے دینی کاموں میں مزید بہتری لانے کے لئے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: سیّد عمیر عطاری نگران اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)