مظفر آباد کشمیر میں نابینا افرادکے درمیان
علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت کا سلسلہ
24
نومبر 2024ء کو کشمیر کے ضلع مظفر آباد میں
اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت نابینا افراد کے درمیان علاقائی دورہ
برائے نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جس میں صوبائی ذمہ دار کامران عطاری اور ڈویژن ذمہ دار محمد شفیق عطاری سمیت دیگر ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
علاقائی
دورہ برائے نیکی کی دعوت میں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے مختلف شعبوں سے وابستہ نابینا
افراد اور ان کے سرپرستوں سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں نیکی کی دعوت پیش کی جبکہ صوبائی
ذمہ دار کامران عطاری نے نابینا افراد کو اسپیشل پرسنز کے مدرسۃ المدینہ و جامعۃ
المدینہ (نابینا
افراد) کا تعارف کروایا۔
اسی طرح
ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے نابینا افراد
کو ہفتہ وار آڈیو رسالہ سننے اور علمِ دین
سیکھنے کا ذہن دیا نیز دعوتِ اسلامی کے تحت مدنی قافلوں میں سفر کرنے اور ہفتہ وار
اجتماع و مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے کی بھی دعوت دی۔
آخر میں نابینا
افراد اور اُن کے سرپرستوں نے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ اور دعوتِ اسلامی بالخصوص
بانیِ دعوتِ اسلامی شیخِ طریقت، امیرِ اَہلِ سنّت، حضرت علّامہ مولانا ابوبلال
محمد الیاس عطّاؔر قادری رضوی دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کا شکریہ
ادا کیا۔(رپورٹ: اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)