کلامِ
الٰہی اور حدیث رسول کی تعلیمات سے لوگوں کی اصلاح کرنے والی عالمی سطح کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی
کے شعبہ جامعۃ المدینہ بوائز کے تحت”اصولُ الجرح و التعدیل کورس“ ہونے جا رہا ہے جس کا باقاعدہ آغاز 9 دسمبر
2024ء بروز پیر عالمی مدنی مرکز فیضانِ
مدینہ کراچی میں ہوگا۔
معلومات کے
مطابق ہفتے میں 3 دن (پیر، منگل اور بدھ)کلاس ہوں
گی جس کا دورانیہ تقریباً 1 گھنٹہ 30 منٹ (8:30PM تا 10:00PM) ہوگا جبکہ مکمل
کورس 12 کلاسوں پر مشتمل ہوگا۔
اس کورس
میں جامعۃ المدینہ کراچی سٹی کے اساتذۂ کرام اور تخصصات (حدیث، فقہ، اقتصاد اور علومِ عربیہ)کےطلبۂ
کرام شرکت کرسکیں گے نیز کورس مکمل کرنے والوں کو جامعۃ المدینہ اسنٹیٹیوٹ کی جانب
سے سرٹیفکیٹ بھی دیئے جائیں گے۔
کورس کی
خصوصیات :٭علومِ حدیث کا اجمالی جائزہ٭تاریخِ جرح و تعدیل٭جرح و تعدیل کی مشروعیت
کا بیان٭جرحِ رواۃ کے جواز کی تفصیل٭علمِ جرح و تعدیل کی تعریف٭جارح و معدل کی
شرائط٭قبولِ جرح و تعدیل کی شرائط٭جرح و تعدیل مفسر و غیرِ مفسر کی تفصیل٭متعارض
جرح و تعدیل میں ترجیح کے قواعد٭حدیثِ صحیح کی تحقیق تعریف٭حدیثِ حسن کی تفصیلی
بحث٭ائمۂ جرح و تعدیل کے درجات کا بیان٭مشہور ائمۂ جرح و تعدیل کا مختصر تعارف٭حدیث
میں ضعف کے اسباب ٭کذبِ راوی سے حدیث پر حکم٭جہالتِ رواۃ کے سبب حدیث کا حکم٭کُتُب
اسماء الرجال کی اقسام اور مشہور کُتُب کا تعارف٭الفاظِ جرح و تعدیل کی تفصیل٭بعض
رواۃ پر جرح و تعدیل کی مشق اور اس کے علاوہ بہت کچھ سکھایا
جائے گا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)