اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے دینی کاموں کے سلسلے میں 27 نومبر 2024ء کو ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے نیشنل اسپیشل ایجوکیشن سینٹر  (مظفرآباد کشمیر) کا دورہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی ذمہ دار نابینا افراد کامران عطاری اور ڈویژن ذمہ دار محمد شفیق عطاری نے نیشنل اسپیشل ایجوکیشن سینٹر کے پرنسپل عبد الوحید اور نابینا ٹیچرز سمیت اسٹاف کے دیگر اسلامی بھائیوں سے ملاقات کی۔

دورانِ ملاقات ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے دعوتِ اسلامی کے ڈیپارٹمنٹس کا تعارف بالخصوص اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کا تعارف کرواتے ہوئے پرنسپل اور نابینا ٹیچرز کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے ، مدنی قافلوں مین سفر کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

آخر میں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے نیشنل اسپیشل ایجوکیشن سینٹر کے اسپیشل بچوں (گونگے، بہرے اور نابینا) سے بھی ملاقات کی اور انہیں نیکی کی دعوت پیش کی۔ (رپورٹ: اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)