9 جمادی الاولٰی, 1447 ہجری   
                
                
									
																				پیر انور جنید صاحب اور مولانا پیر جنید آمین
قادری صاحب   کی فیضانِ مدینہ کراچی آمد
										
									
								
                                								
									
									
																											Mon, 2 Dec , 2024
									
                                
																
								333 days ago
								
								
								
							آستانہ عالیہ گھمکول شریف کوہاٹ سے پیر انور جنید
صاحب اور آستانہ عالیہ مانکی شریف نوشہرہ سے مولانا پیر جنید آمین قادری صاحب   کی
دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ آمد ہوئی۔
اس موقع پر ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے دونوں
صاحبان کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں خوش آمدید کہا اور وہاں موجود
مختلف ڈیپارٹمنٹس کا وزٹ کروایا اور ان کے ذریعےہونے والی دینِ متین کی خدمت کے متعلق بریفنگ دی۔
آخر میں پیر انور جنید صاحب اور مولانا پیر جنید
آمین قادری صاحب  کی رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ مولانا حاجی جنید
عطاری مدنی سے ملاقات ہوئی جس میں مختلف امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ (رپورٹ: شعبہ رابطہ بالعلماء ، کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)
 Join Whatsapp Group
            Join Whatsapp Group
         Dawateislami
            Dawateislami
         
						 
	    			 
								    .jpg) 
									    .jpg) 
									     
 
					   	    	 
 
					   	    	 
 
					   	    	 
 
					   	    	 
 
					   	    	 
 
					   	    	 
 
					   	    	 
 
					   	    	 
 
					   	    	 
 
					   	    	