5 رجب المرجب, 1446 ہجری
25
نومبر 2024ء کو پاکپتن ڈسٹرکٹ کے شہر پاکپتن میں ایک اسپیشل پرسنز مرحوم کے ایصالِ
ثواب کے لئے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام اجتماع کا انعقاد
کیا گیا جس میں کثیراسپیشل پرسنز نے شرکت کی ۔
اجتماع کا
آغاز معمول کے مطابق تلاوتِ قراٰن و نعت شریف سے ہوا جس کے بعد اسپیشل پرسنز
دیپارٹمنٹ کے پاکپتن ڈسٹرکٹ ذمہ دار شیخ محمد احمد نے اشاروں کی زبان میں” آخرت“ کے موضوع پر بیان کیا۔
بعدِ
اجتماع ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے مرحوم کے بیٹے سے تعزیت کرتےہوئے انہیں صبر کی تلقین
کی نیز فاتحہ خوانی کی اور دعا بھی کروائی۔ (رپورٹ: محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ
آفس، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)