دعوتِ اسلامی
ہر سال ہزاروں کی تعداد میں عاشقانِ رسول کے بچوں اور بچیوں کو حافظ و حافظہ بناتی ہے اور وقتاً
فوقتاً اُن کی دینی و اخلاقی تربیت کرنے
کے لئے مختلف ایونٹس و اجتماعات کا انعقاد کرتی ہے۔
اسی سلسلے میں دعوتِ اسلامی کے شعبہ
مدرسۃالمدینہ بوائز کے زیرِ اہتمام اسلام آباد میں ”حفاظ اجتماع“ کا انعقاد
کیا جارہا ہے جس میں راولپنڈی و اسلام آباد مدارس المدینہ کے سابقہ حفاظِ کرام،
ذمہ داران، سرپرست حضرات اور مدرسۃالمدینہ بوائز کے بچوں سمیت دیگر اسلامی بھائیوں
کی شرکت متوقع ہے۔
یہ ”حفاظ اجتماع“ 25 جنوری 2026ء بروز اتوار اسلام آباد G-11 کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں
منعقد ہوگا جس کا آغاز بعد نمازِ ظہر تقریباً 02:00
بجے تلاوتِ قراٰن سے ہوگا اور نعت شریف
پڑھی جائے گی۔
واضح رہے اس اجتماعِ پاک میں مرکزی مجلسِ شوریٰ
کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری کا سنتوں بھرا بیان ہوگا جبکہ
اختتام پر ملاقات کا بھی سلسلہ رہے گا۔
Dawateislami