دعوتِ اسلامی کی مجلس مدرستہ المدینہ
رہائشی کے تحت پچھلے دنوں گلگت بلتستان استور میں قائم مدرسۃ المدینہ کا مدرسہ
جائزہ ہوا جس میں نگران مجلس رہائشی مدارس نے طلبۂ کرام سے قراٰنِ پاک سنا اور
اچھی کارکردگی والے طلبۂ کرام کی حوصلہ افزائی کی۔ بعد ازاں شعبہ تعلیم کے
پاکستان سطح کے ذمہ دار، ریجن زمہ دار اور مدرسین کا مدنی مشورہ ہوا جس میں نگران
مجلس رہائشی مدارس نے مدرسے کے تعلیمی نظام کو مزید بہترو مضبوط کرنے اور طلبۂ
کرام میں مدنی کاموں کا جذبہ پیدا کرنے کے متعلق نکات دئیے۔
دعوتِ اسلامی
کی مجلس مدرستہ المدینہ للبنین رہائشی
کے تحت 8 اکتوبر2019ء کو کوٹ رادھا کشن لاہور
میں مدرسہ جائزہ ہو اجس میں مدرسین اور ناظمین نے شرکت کی۔ نگران مجلس مدرستہ المدینہ
للبنین رہائشی نے شرکا کو تعلیم کے معیار کو مزید بہتر کرنے اور مدراس المدینہ کو خود کفیل کرنے کے متعلق نکات دئیے۔ (رپورٹ،محمد فلک شیر
عطاری، نگران مجلس مدرستہ المدینہ للبنین رہائشی)
دعوتِ اسلامی کی مجلس مدرستہ المدینہ للبنین رہائشی کے تحت 25 ستمبر2019ء کو پنجاب کے شہر کوٹ ادو میں ناظمین اور مدرسین کا اجلاس ہوا جس میں
نگرانِ مجلس مدرسۃ المدینہ للبنین رہائشی نے شرکا کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے
ان کی تربیت کی اورتعلیمی نظام اور اخلاقی تربیت کے حوالے سے نکات دئیے۔(رپورٹ، فلک شیر عطاری، نگران مجلس رہائشی مدارس پاکستان)
مریالی ڈیرہ اسماعیل خان میں واقع مدرسۃ المدینہ میں بچوں کا مدنی حلقہ اور اسٹاف کااجلاس ہوا جس میں ریجن سطح کے ذمّہ دار اسلامی بھائی نے کارکردگی جائزہ لیااور
بچوں کو نیک بننے اور نمازوں کی پابندی کا ذہن دیا۔اجتماع کے اختتام پر اسٹاف کو
تعلیم کے حوالے سے اہم نکات پیش کئے۔(رپورٹ: محمد عدنان رضا عطاری، مدرستہ المدینہ للبنین ریجن
زمہ دار)
پنیالہ شریف ڈیرہ اسماعیل خان میں واقع مدرسۃ المدینہ میں بچوں کا مدنی حلقہ اور اسٹاف کااجلاس ہوا جس میں ریجن سطح کے ذمّہ دار اسلامی بھائی نے کارکردگی جائزہ لیااور
بچوں کو نیک بننے اور نمازوں کی پابندی کا ذہن دیا۔اجتماع کے اختتام پر اسٹاف کو
تعلیم کے حوالے سے اہم نکات پیش کئے۔ (رپورٹ: محمد عدنان رضا عطاری، مدرستہ المدینہ للبنین ریجن
زمہ دار)
مجلس مدرسۃ المدینہ رہائشی مدارس پاکستان کے تحت فیضانِ مدینہ ملتان میں ذمہ داران کا اجلاس
مجلس
مدرسۃ المدینہ رہائشی مدارس پاکستان کے تحت 20 ستمبر 2019ء بروز جمعۃ المبارک مدنی مرکز
فیضانِ مدینہ ملتان میں ذمہ داران کا
اجلاس ہوا جس میں نگران مجلس و ریجن زمہ دار
نے خود کفالت
اور تعلیمی رزلٹ سو فیصد بنانے کے متعلق نکات پیش کئے۔ اجلاس میں کابینہ ناظمین نے
شرکت کی (رپورٹ: فلک شیر عطاری نگران مجلس رہائشی مدارس پاکستان)
دعوتِ اسلا می کی مجلس مدرسۃ المدینہ
کے تحت کھوئی رٹہ کشمیر کے مدرسۃ المدینہ میں تربیت کا سلسلہ ہوا جس میں زون ناظم،
ناظم، مدرسین، خادم، چوکیدار اور باورچی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔نگرانِ مجلس
مدرسۃالمدینہ نے شرکا کی تربیت کی اور
تنظیمی اور تعلیمی اخلاقیات کے حوالے سے اہم نکات فراہم کئے۔(رپورٹ: فلک شیر عطاری نگران
مجلس رہائشی مدارس پاکستان)
دعوتِ اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ للبنین رہائشی کے تحت 16 ستمبر2019ء کومدرسۃ المدینہ جبی کشمیر میں زون
ناظم ، ناظمِ مدرسۃ المدینہ اور مدرسین کا اجلاس ہوا جس میں نگران مجلس مدرسۃ المدینہ
للبنین رہائشی نے شرکا کو تعلیمی امور کو مزید مضبوط کرنے ، 12مدنی کام کو مستقل کرنے اور تنظیمی، اخلاقی اور تعلیمی
نکات بیان کئے۔(رپورٹ،محمد فلک شیر
عطاری،نگرانِ مجلس مدرسۃ المدینہ للبنین رہائشی)
مدرسہ المدینہ عثمان پورہ ملتان زون میں مجلس مدرسۃالمدینہ پاکستان کے شعبہ ذمہ داران کا اجلاس
دعوت اسلامی کی
مجلس مدرسۃ المدینہ للبنین کے تحت مدرسہ المدینہ عثمان پورہ ملتان زون میں مجلس
مدرسۃالمدینہ پاکستان کے شعبہ ذمہ داران کا اجلاس ہوا جس میں رکن شوری قاری محمد
سلیم عطاری اور نگرانِ مجلس مدرسۃالمدینہ للبنین
نے اسلامی بھائیوں کی تربیت کی اور شرکا کو اپنے قیمتی نکات سے نوازا۔
نگرانِ مجلس مدرسۃالمدینہ پاکستان کا سہرا گلی پشاور زون کے مدرسہ المدینہ کا دورہ
دعوت اسلامی کی
مجلس مدرسۃالمدینہ للبنین کے تحت نگرانِ مجلس مدرسۃالمدینہ پاکستان نے 10 ستمبر
2019ء کو پہاڑوں پر واقع سہرا گلی پشاور زون کے مدرسہ المدینہ کا دورہ کیا اور
بچوں کے درمیان مدنی حلقہ لگاتے ہوئے انہیں تعلیم کو بہتر بنانے کے حوالے سے بات چیت
کی۔ نگرانِ مجلس مدرسہ المدینہ للبنین نے بچوں کا جائزہ بھی لیا اور انہیں تحائف
بھی پیش کئے۔
دعوتِ اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ رہائشی کے
تحت 3 ستمبر 2019ء کو مدرستہ المدینہ زینب مسجد فیصل آباد میں ذمّہ دارن کا اجلاس ہوا جس میں مدرسین و ناظمین سمیت ریجن ذمّہ داران نے شرکت کی ۔نگرانِ
مجلس مدرسۃ المدینہ رہائشی نے ذمّہ داران کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی
تربیت کی اور مدرسۃ المدینہ رہائشی کے نظام کو مزید بہترو مضبوط کرنے اور 12 مدنی
کاموں کو مستقل کرنے کے متعلق نکات دئیے۔