دعوتِ اسلامی کی مجلس مدرستہ المدینہ رہائشی کے تحت پچھلے دنوں گلگت بلتستان استور میں قائم مدرسۃ المدینہ کا مدرسہ جائزہ ہوا جس میں نگران مجلس رہائشی مدارس نے طلبۂ کرام سے قراٰنِ پاک سنا اور اچھی کارکردگی والے طلبۂ کرام کی حوصلہ افزائی کی۔ بعد ازاں شعبہ تعلیم کے پاکستان سطح کے ذمہ دار، ریجن زمہ دار اور مدرسین کا مدنی مشورہ ہوا جس میں نگران مجلس رہائشی مدارس نے مدرسے کے تعلیمی نظام کو مزید بہترو مضبوط کرنے اور طلبۂ کرام میں مدنی کاموں کا جذبہ پیدا کرنے کے متعلق نکات دئیے۔