لوگوں کو طہارت کے مسائل سکھانے اور انہیں شرعی
اعتبار سے اُن کی تربیت کرنے کے لئے دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ ملتان
میں ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے تحت 2 تا 4
جنوری 2026ء کو 3 دن کا رہائشی ”طہارت
کورس“ منعقد ہوا جس میں بہاولپور، ڈیرہ غازی خان اور ملتان سے ٹیچرز، پرنسپلز، پروفیسرز، ادارہ مالکان و ذمہ
داران نے شرکت کی۔
ذرائع کے مطابق 3 دن کے اس کورس میں شرکا کو
مختلف شرعی مسائل بتائے و سکھائے گئے جن میں وضو، غسل، تیمم، نجاستوں کا
بیان، مسافر کی نماز اور دیگر اہم چیزیں شامل تھیں۔
کورس کے دوران جن ذمہ داران نے شرکا کی تربیت کی
اُن کے نام یہ ہیں:رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ قاری محمد سلیم عطاری، نگرانِ ایجوکیشن
ڈیپارٹمنٹ ، نگرانِ پروفیشنلز فورم، اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر عرفان جاوید عطاری اور ایجوکیشن
ڈیپارٹمنٹ کے ملتان ڈویژن ذمہ دار مولانا حسیب الرحمٰن عطاری مدنی ۔
Dawateislami