اسلام آباد زون 1 کے مدرسۃالمدینہ بوائز رہائشی
میں نگرانِ پاکستان مشاورت کی آمد
وفاقی دارالحکومت اسلام آبا دکے زون 1 سیکٹر D-13 میں
موجود دعوتِ اسلامی کے مدرسۃالمدینہ بوائز فیضانِ مہر علی شاہ (رہائشی) میں مرکزی مجلسِ
شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری کی تشریف آوری ہوئی۔
اس دوران نگرانِ پاکستان مشاورت نے مدرسۃالمدینہ
بوائز کے بچوں کی دلجوئی کرتے ہوئے درجوں میں جاکر اُن کی تربیت و رہنمائی کی اور بعض بچوں سے قراٰنِ کریم بھی سنا۔
نگرانِ پاکستان مشاورت نے وہاں موجود بچوں کو
دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں شمولیت اختیار کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں
نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔
اس موقع پر مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ
اسلام آباد سٹی حاجی وقار المدینہ عطاری اور رکنِ شوریٰ و نگرانِ پنجاب حاجی محمد
اسلم عطاری سمیت دیگر اہم ذمہ داران موجود تھے۔(رپورٹ: عبد الخالق عطاری، نیوز فالواپ ذمہ دار ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)