دعوتِ اسلامی کے تحت  27 جون 2022ء بروز بدھ گوری گیٹ استور گلگت بلتستان میں قائم مدرسۃ المدینہ رہائشی میں بچوں کے درمیان سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایاگیا جس میں طلبہ سمیت مدرسین و ڈویژن ناظم نے شرکت کی۔

نگرانِ شعبہ مدرسۃ المدینہ رہائشی فلک شیر عطاری نے بچوں کی دینی، اخلاقی اور تعلیمی اعتبار سے تربیت کی نیز اس دوران انہیں مدنی چینل دیکھنے کا ذہن بھی دیا ۔

حلقے کے اختتام پر نگرانِ شعبہ نے مدرسۃ المدینہ رہائشی کے اسٹاف کے ہمراہ میٹنگ کی جس میں ان کے ساتھ دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کام کرنے اور مدرسے کو خود کفیل کرنے سے متعلق تبادلہ خیال ہوا ۔(رپورٹ: فلک شیر عطاری نگران مجلس رہائشی مدارس ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)